اتوار‬‮   1   جون‬‮   2025
 
 

مریم نواز اور احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

       
مناظر: 992 | 18 Aug 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ میں مریم نواز اور احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر نیب کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ نیب نے شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں سابق چیئرمین ایل ڈی اے اور وزیراعظم کے سابق مشیر احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔ نیب نے احد چیمہ پر منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام عائد کیا ہے جس میں ضمانت منسوخی کی درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 اگست کو نیب کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0