\
پیر‬‮   2   فروری‬‮   2026
 
 

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی کے خلاف مقدمہ درج

       
مناظر: 260 | 18 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شایان علی پر جوڈیشل آفیسر کے خلاف سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کا الزام ہے۔ شایان علی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مقدمے میں بغاوت اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے لندن میں جوڈیشل آفیسر کی ویڈیوز بنائیں اور جوڈیشل آفیسر پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔