اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) لاہورہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست میں متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائرمتفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سلطان تنویراحمد نے متفرق درخواست پرسماعت کی۔ عدالت نے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔