جمعرات‬‮   14   اگست‬‮   2025
 
 

چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پارٹی میں دراڑیں

       
مناظر: 224 | 19 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف کے چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد پارٹی میں دراڑیں پڑگئیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں پی ٹی آئی کے 2 گروپ آمنے سامنے آگئے اور اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کی میٹنگ کی تفصیلات اور ریکارڈنگ باہر نکلنے پر رہنماؤں نے ایک دوسرے کو غدار قرار دیا اور الزامات بھی لگائے۔ ذرائع کے مطابق کئی اراکین کی رائے ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اب سنجیدہ معاملات پر گفتگو نہیں ہوسکتی۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے ایک ممبر نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ یہاں کمیٹی میٹنگ میں ایک غدار بیٹھا ہوا ہے۔ عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو پارٹی کے اندر غدار کی نشاندہی کردوں گا۔ پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں غدار قرار دینے والے ممبر سے عمر ایوب مسلسل رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا جانشین بننے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0