\
پیر‬‮   2   فروری‬‮   2026
 
 

9مئی سانحہ ! عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو فوج کی تحویل میں دے دیا گیا

       
مناظر: 889 | 20 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) 9 مئی کے واقعات میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو لاہور منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ دنوں حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق حسان نیازی کو لاہور منتقل کردیا گیا اور انہیں ملٹری تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایاکہ حسان نیازی پر ملٹری کورٹ میں کیس چلنا ہے۔