جمعرات‬‮   14   اگست‬‮   2025
 
 

فوج کیخلاف مغلظات ، ملزمہ ایمان مزاری کو گرفتار کرکے وین میں بٹھایاتو بے ہوش ہوگئی

       
مناظر: 881 | 21 Aug 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہےکہ دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ ایمان مزاری کو وین میں بٹھایا اور جب لے گئے تو وہ بے ہوش ہوگئیں، بے ہوش ہونے کے باجود ڈاکٹر سے ملنے نہیں دیا گیا، ایمان کے دادا کی شاعری کی کتاب بھی نہیں دی گئی۔ شیریں مزاری نے بتایا کہ ایمان نے کھانے سے منع کردیا ہے، دشمن چاہتا ہے کہ میری بیٹی کے ساتھ کچھ برا ہو، ایمان انسانی حقوق کی وکیل ہے اور اس کی جان کو حوالات میں خطرہ ہے۔ سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کہیں نہیں جارہے وہ پیشیوں پر آئے گی، عدالت انسانی حقوق کا احترام کرتی ہے اور ایمان مزاری کو رہا کرے۔
اس سے قبل ایمان مزاری کو جب انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تو وہ اپنی والدہ سے گلے لگ کر آبدیدہ ہوگئیں۔ اس موقع پر ایمان مزاری نے کہا کہ میں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے، مجھے میری نظموں کی کتابیں نہیں دی گئیں، مجھ سے دوران تفتیش کسی نے کوئی سوال نہیں پوچھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0