جمعرات‬‮   14   اگست‬‮   2025
 
 

پاک فوج نے انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل کیا، آئی ایس پی آر

       
مناظر: 499 | 23 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا، 600 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے ریسکیو آپریشن کی قیادت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن اور ایس ایس جی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا۔ پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا، سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بےمثال مہارت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مقامی کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل اور کٹھن آپریشن تھا، آپریشن میں سول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0