بدھ‬‮   13   اگست‬‮   2025
 
 

چیف جسٹس کا چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنا عمران خان کو اچھا نہیں بنا سکتا: مریم

       
مناظر: 337 | 23 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کا چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنا (انہیں) عمران خان کو اچھا نہیں بنا سکتا۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں، اگر کوئی فیصلہ درست نہیں ہے تو ہم اس میں مداخلت کر سکتے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا مزید کہنا تھا کل تک اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، اس کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ چیف جسٹس کا چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت کرنا عمران خان کو اچھا نہیں بنا سکتا۔ مریم نواز نے مزید لکھا کہ اس سے چیف جسٹس پاکستان کا امیج خراب ہو گا، بہت ہی شرمناک۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0