اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

نواز شریف وطن کب واپس آئیں گے، شہباز شریف نے تاریخ بتا دی

       
مناظر: 713 | 26 Aug 2023  

 

لندن(نیوزڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی روح کے مطابق اسمبلی کو تحلیل کیا، الیکشن کرانا چیف الیکشن کمشنر کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ میں نوازشریف کا دور دور تک نام نہیں تھا، نوازشریف کو سازش کے تحت پانامہ کیس میں ملوث کیا گیا، اقامہ کیس کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا، 4 سو پاکستانیوں کے پانامہ میں نام تھے، کسی نے پوچھا تک نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ میاں نواز شریف اکتوبر میں واپس پاکستان جائیں گے، اس سے قبل نوازشریف جب بیٹی کے ساتھ پاکستان واپس آئے تو پتہ تھا سیدھا جیل میں بھجوایا جائے گا، اڈیالہ جیل میں نوازشریف اور ان کی بیٹی کو پہلی رات زمین پر سلایا گیا، نوازشریف اور ان کی بیٹی کو کہا گیا جیل کا کھانا کھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جیل میں اور کلثوم نواز لندن میں ہسپتال میں تھیں، نوازشریف کی کوشش کے باوجود ان کی اپنی بیمار اہلیہ سے بات نہیں کرائی گئی، ایک سو دن تک نوازشریف روزانہ بیٹی کے ہمراہ احتساب عدالت پیش ہوتے رہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف پر رات تک جرح ہوتی تھی، دوہرے معیار نے انصاف کو برباد کر دیا ہے، نوازشریف پاکستان آئیں گے، قانون کا سامنا کریں گے، احتساب وقت کی ضرورت ہے، بلاامتیاز ہونا چاہئے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0