بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بجلی بلوں کیخلاف احتجاج: آئیسکو کی درخواست پر سکیورٹی کیلئے 500 اہلکار تعینات

       
مناظر: 380 | 26 Aug 2023  

 

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) بجلی کے بڑھتے بلوں کے خلاف احتجاج کی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے دفاتر پر حملوں کے خدشہ کے پیش نظر پولیس کی نفری مانگ لی۔ آئیسکو نے راولپنڈی سٹی پولیس آفیسر کو خط لکھا کہ صارفین گروپس کی صورت میں آئیسکو کے مختلف دفاتر جا رہے ہیں، آئیسکو کے ملازمین کو ڈیوٹی سرانجام دینے میں مشکلات اور بے سکونی کا سامنا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صورتحال گھمبیر ہے، امن و امان کی خرابی پیدا ہوسکتی ہے، آئیسکو کے اثاثوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، آئیسکو کے دفاتر میں پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔ آئیسکو کی جانب سے خط ملنے پر سی پی او راولپنڈی نے آئیسکو دفاتر کیلئے 5 سو اہلکار و افسران تعینات کر دیئے، ترجمان پولیس کے مطابق ضرورت پڑنے پر آئیسکو دفاتر کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری بھیجی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0