بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

انسانی حقوق کی تنظیموں کاکشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف جی 20 ممالک کو مشترکہ خط

       
مناظر: 625 | 27 Aug 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) دنیا بھر سے انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے سامنے کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیلئے آواز اٹھانے کیلئے جی 20 ممالک کو مشترکہ خط لکھ دیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل میں متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جی 20 ممالک کو لکھے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کیے چار سال مکمل ہو چکے ہیں تاہم آج تک مقبوضہ کشمیر میں آزادی رائے، صحافت اور پرامن اسمبلی پر پابندی قائم ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کرنے والے فوجی اور پولیس اہلکاروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے مشترکہ خط میں لکھا کہ بھارت نے کشمیر میں بے بنیاد مقدمات میں پھنسا کر بے شمار صحافیوں اور انسانی حقوق کے رضاکاروں کو جیل میں بند کیاہوا ہے۔ خط میں جی 20 ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ان مسائل کو بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0