فیصل آباد (نیوز ڈیسک ) فیصل آباد کے نواحی علاقےڈجکوٹ میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے 28 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ڈجکوٹ کے محلہ صابری ٹاؤن میں 28 سالہ نوجوان حمزہ نے بجلی کا 38 ہزار بل آنے پرگھر میں اپنی کنپٹی پر پستول سے فائرنگ کر کے خودکشی کرلی، واقعے کے بعد پولیس کی نفری نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور پھر میت اہل خانہ کے حوالے کردی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اہل خانہ کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد افسوسناک واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
فیصل آباد میں 38 ہزار کا بل آنے پر نوجوان نے اپنی جان لے لی
مناظر: 697 | 29 Aug 2023
