ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف کی معیشت بحالی کیلئے نگران حکومت کی پالیسوں کے تسلسل میں حمایت کی یقین دہانی

       
مناظر: 987 | 29 Aug 2023  
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی نے گزشتہ حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی توثیق کردی جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نگران حکومت کے ساتھ پاک فوج کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا اور یہ نگران حکومت  کا پہلا اجلاس تھا، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں آرمی چیف نے شرکت کی جبکہ نگران وفاقی وزرا، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس کو جاری منصوبوں اور مکمل شدہ اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اپیکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے بین الاقوامی سطح پر تعاون کی کوششوں، سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سعودی عرب اور اسلامی تنظیم برائے غذائی تحفظ کے دوروں کو سراہا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نےگزشتہ حکومت کے منظور کردہ منصوبوں کی توثیق کی جس میں زراعت، لائیو اسٹاک، کان کنی، معدنیات، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں منصوبوں شامل ہیں۔
وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور تعین شدہ منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کی جبکہ آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے نگراں حکومت کے ساتھ پاک فوج کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0