جمعرات‬‮   31   جولائی   2025
 
 

فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں: پرویز خٹک

       
مناظر: 402 | 29 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہےکہ 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کے لیے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز پرویز خٹک کا 9، 10 مئی واقعات سے متعلق دیا گیا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس بیان میں پرویز خٹک نے بتایا کہ جس وقت ہماری حکومت کا خاتمہ کیا گیا تو توڑپھوڑ کا منصوبہ بنایا گیا، نوجوانوں سے حلف بھی لےلیا گیا تاکہ ایک فورس تیار ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کیلئے الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، خیبرپختونخوا میں بنائی گئی ٹیم میں مراد سعید اور علی امین گنڈاپور شامل تھے۔ سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دھرنوں اور جیل بھرو تحریک کا مقصد لاٹھی چارج اور جیلوں میں ڈالنے کا خوف ختم کرنا تھا، فوج کے خلاف ایسا حملہ ملک کی توہین ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان فرعون تھا وہ تاحیات ملک کا بادشاہ رہنا چاہتا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0