بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بجلی پیدا کرنیوالے اداروں نے پاکستان سے فراڈ کیا: سیاسی رہنما متفق

       
مناظر: 643 | 29 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ بجلی کی پیداوار کرنے والے اداروں نے پاکستان سے فراڈ کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اتفاق کیا اور کہا جب تک آئی پی پیز کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی بجلی سستی نہیں ہو سکتی۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے انکشاف کیا کہ آئی پی پیز کے مالکان کو غیر ملکی دکھایا گیا تھا مگر آئی پی پیز کے مالکان پاکستانی ہیں۔ جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ 2019 میں کہا گیا تھا کہ پانچ آئی پی پیز سے پیسے واپس لیے جائیں جو کہ 40 ارب روپے بنتے ہیں مگر ایک روپیہ بھی واپس نہیں لیا گیا کیوں کہ انہیں اس وقت کے حکومتی پی ٹی آئی ارکان عمر ایوب اور ندیم بابرکا تحفظ حاصل تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے والے ہیں اب دوبارہ ان سے نئے معاہدے نہیں کرنے چاہئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0