\
اتوار‬‮   1   فروری‬‮   2026
 
 

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

       
مناظر: 926 | 30 Aug 2023  

 

اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر تک کا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے ہوگا۔