اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ بنوں میں بزدلانہ دہشت گردی کی کارروائی میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت سے دل ٹوٹ گیا جس میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے۔ ایسی حرکتیں سراسر قابل مذمت ہیں۔ میری ہمدردیاں شہید اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پاکستان دہشتگردی کے خلاف پرعزم ہے۔
بنوں میں 9بہادر جوانوں کی شہادت سے دل ٹوٹ گیا،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ
مناظر: 711 | 1 Sep 2023
