اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑکاسیدعلی گیلانی کو شاندارخراج عقیدت

       
مناظر: 856 | 1 Sep 2023  

 

اسلام آباد یکم ستمبر (نیوز ڈیسک ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ممتاز کشمیری حریت رہنما شہید سید علی گیلانی کو ان کی دوسری برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نگران وزیراعظم نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ظلم و ستم سہنے کے باوجود کشمیر کاز سے ان کی وابستگی بے مثال تھی۔ انہوں نے آزادی اور انصاف کے لیے سید علی گیلانی کی زندگی بھر کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔