اتوار‬‮   10   اگست‬‮   2025
 
 

عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل ہائر کر لیا: عطا تارڑ

       
مناظر: 365 | 2 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل مقرر کر دیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی عالمی عدالتوں میں نمائندگی کے لیے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو ہائر کیا گیا ہے، یہ وہی وکیل جو ملعون سلمان رشدی کا وکیل بھی رہا ہے، سیاست بچانےکیلئے آپ نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟ کیا چیئرمین پی ٹی آئی کا عالمی عدالت میں جانے کے اعلان کا مطلب ریاست اور ملک کیخلاف عالمی عدالت میں جانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مئی کو ملک دشمنی کا ثبوت دیا اور ملکی اداروں کے خلاف کام کیا، ایک سیاسی جماعت نے ملک پر حملے کیے۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا 9 مئی کے واقعات میں آپ کا بھانجا، آپ کی بہنیں اور آپ کا پورا خاندان ملوث ہے، کیا کوئی اپنی سیاست کو بچانے کیلئے اس حد تک جا سکتا ہے؟ ایک شخص پوری نوجوان نسل کو گمراہ کر رہا ہے۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا آج ملک میں لوگ مہنگائی سے تنگ ہیں، 4 سال میں آپ نے ایک اینٹ نہیں لگائی، چیئرمین پی ٹی آئی فتنہ ہے، یہ اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0