بدھ‬‮   30   جولائی   2025
 
 

عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے،رانا ثنا اللہ

       
مناظر: 893 | 3 Sep 2023  

 

فیصل آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عالمی عدالت انصاف جانے کا مطلب پاکستان کو عالمی کٹہرے میں مجرم بنا کر کھڑا کرنا ہے،یہ مکروہ کام صرف ملک دشمن اور ان کے کارندے کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہناتھا کہ دہشتگردوں کو پاکستان واپس لانے، رہا کرانے اور آباد کرانے والے اب نہیں نیا راستہ دکھا رہے ہیں،لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جن کا بندہ ہے وہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلے ہیرو بنایا، فارن فنڈنگ کی، اقتدار دلایا،اقتدار میں لا کر پاکستان کی معیشت ، خارجہ تعلقات تباہ کئے،مہنگائی سے خانہ جنگی کی راہ ہموار کی گئی۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ عدالتی نظام کے لاڈلے کو باہر جانے کی کیا ضرورت،ان کا کہناتھا کہ پاکستان کو عالمی عدالت لے جانے سے فلسطین، مقبوضہ کشمیر کے غاصبوں کوخوشی ہوئی، کٹھ پتلی کو پاکستان کی عالمی بدنامی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،عمران نیازی پر یہ پیسہ کون خرچ کر رہا ہے؟

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0