اتوار‬‮   1   جون‬‮   2025
 
 

گلگت بلتستان میں مکمل امن ہے، فوج تعیناتی کی خبریں بےبنیاد ہیں: وزیر اطلاعات

       
مناظر: 822 | 4 Sep 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مکمل امن و استحکام ہے، بدامنی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بازار اور سڑکیں کھلی ہیں جو حالات معمول پر ہونے کا اظہار ہیں، محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے واضح کیا ہےکہ گلگت بلتستان میں مکمل امن و استحکام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے ردعمل میں پرامن احتجاج ہوتا ہے، احتجاج مقامی مسائل پر ایک فطری سیاسی جمہوری ردعمل ہے لیکن احتجاج کے دوران کوئی گولی نہیں چلی، نہ سرکاری و نجی املاک کو کوئی نقصان پہنچا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں بےبنیاد ہیں، پاک آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر طلب کی گئی ہیں، جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جی بی میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0