بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

9 مئی کو جو ہوا وہ خانہ جنگی کی کوشش تھی جس کا ہدف آرمی چیف اور انکی ٹیم تھی: نگران وزیراعظم

       
مناظر: 545 | 4 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ رواں برس 9 مئی کو جو کچھ ملک میں ہوا وہ بغاوت اور خانہ جنگی کی جانب ایک کوشش تھی ۔ جیو نیوز کے پروگرام ‘جرگہ’ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کا ہدف موجودہ آرمی چیف اور ان کی ٹیم تھی۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایسا تاثر نہیں دینا چاہتے کہ 9 مئی کے ملزمان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے لیکن اگر ملکی قوانین کو پامال کرنے اور تشدد پر آمادہ جماعت کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی نہ ہوئی تو ہم اس معاملے میں فریق نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بجلی ایسا مسئلہ نہیں جس پر پہیہ جام ہڑتال کی جائے اور ہمیں اس طبقے سے بہت ہمدردی ہے جس پر بجلی بلوں کا بہت بوجھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنے سے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے اور فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا، بجلی معاملے پر جلدی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہم ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جو بعد میں واپس لینا پڑے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0