اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مسجد الحرام میں حسن قرأت کے عالمی مقابلے میں پاکستان کے 14 سال کے طالبعلم حافظ اعظم طارق فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ سعودی عرب میں 6 ستمبر تک جاری رہنے والے مقابلے میں 117 ممالک کے 166 امیدوار شریک ہیں۔
پاکستانی طالبعلم اعظم طارق نے مسحور کن تلاوت کر کے حاضرین کے دل موہ لیے اور فائنل راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔
مقابلہ حسن قرأت میں پہلا انعام جیتنے والے قاری کو دو لاکھ سعودی ریال انعام ملے گا جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والے کو ایک لاکھ 90 ہزار ریال اور تیسری پوزیشن والے کو ایک لاکھ 80 ہزار ریال انعام ملے گا۔
خیال رہے کہ اعظم طارق نے قومی سطح پر ہونے والے مقابلہ حسن مقابلہ قرأت میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔