اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن آپس میں ہی لڑ پڑے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی پی ٹی آئی عہدیداران نے ایک دوسرے کے گریبان پکڑ لیے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے ایک دوسرے کو گالیاں دی، ساتھ ہی مکوں اور لاتوں کی بارش بھی کر دی۔ جھگڑے کا آغاز کیوں ہوا اور کس بات پر ہوا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے کینیڈا کو بھی پاکستان بنادیا ،آپس میں مغلظات اور لاتوں مکوں کی بارش
مناظر: 351 | 4 Sep 2023