اتوار‬‮   1   جون‬‮   2025
 
 

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو افسر اور ایک جوان شہید

       
مناظر: 504 | 5 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو افسران سمیت 3 جوان شہید ہو گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا، ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ ترجمان پاک بحریہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے گوادر میں نیوی ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0