بدھ‬‮   6   اگست‬‮   2025
 
 

جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

       
مناظر: 790 | 8 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی۔ لاہورپولیس نے ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور سے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں مراد سعید،اعظم سواتی، میاں اسلم اقبال،حماد اظہر سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات مانگ لیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے ایف بی آر ،اسٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور کے نام خط میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جائیدادوں اوربینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 24 جولائی کو عدالت نے مرادسعید،اعظم سواتی،میاں اسلم اقبال،حماد اظہر سمیت ملزمان کے اشتہار جاری کیے اور ملزمان کو ایک ماہ میں پیش ہونے کی مہلت دی مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔
خط کے مطابق دفعہ 88 کے تحت ملزمان کی جائیداد یں ضبط کرنےکی کارروائی کی ضرورت ہے،ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ جن رہنماؤں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں فرخ حبیب، زبیرنیازی، واثق قیوم،اسدزمان اورامتیاز شیخ شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ حافظ فرحت،غلام عباس،علی حسن،سعیداحمد،شفقت امین،عندلیب عباس،احمد خان نیازی،خالد گجر،ملک کرامت کھو کھر اور دیگر کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0