بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

صدر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

       
مناظر: 949 | 11 Sep 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات کی ، ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی تھی ،ملاقات عام انتخابات پر جاری مشاورت کے تسلسل میں کی گئی،صدر عارف علوی نے کہاکہ مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں ، ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی رائے ہے کہ الیکشن تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کی وزیر قانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0