بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

معاشی استحکام کیلئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی کاوشوں کے بھارت میں بھی چرچے

       
مناظر: 833 | 13 Sep 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک) تعریف وہ جو دشمن کرے، ملکی معیشت کی بہتری کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کاوشوں کے بھارت میں بھی چرچے ہونے لگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف عدیل آصف نے بھارتی نیوز چینل کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں نیوز کاسٹر مہنگائی سے نمٹنے اور معاشی استحکام کے لیے پاکستانی آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کر رہا ہے۔ نیوز کاسٹر نے کہا کہ جو مرضی کر لو، پاکستان کو آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ پاکستانی فوج کے سپہ سالار نے ملکی معاشی بحران سے نجات کے لیے مورچہ سنبھال لیا ہے، پاکستانی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس سلسلہ میں کئی دوست ممالک سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ بھارتی صحافی نے کہا کہ حالانکہ یہ کام کافی مشکل ہے کیونکہ پچھلے ایک سال میں حکومت پاکستان لاکھ کوششوں کے باوجود ملک کی حالت نہیں سدھار سکی، ایسی صورتحال میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملکی معیشت کی باگ ڈور اپنے ہاتھ میں لے لی۔ نیوز کاسٹر کے مطابق پاک فوج کی کوشش ہے کہ پچھلے ایک سال میں ملک چھوڑ کر جانے والے بڑے کاروباری حضرات کو واپس لایا جائے۔ نیوز کاسٹر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کوششوں سے یہ کاروباری حضرات زراعت، کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں بڑا انقلاب لائیں گے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0