بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سندھ: کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنے کا حکم، فوج کیساتھ ملکر آپریشن کا فیصلہ

       
مناظر: 617 | 14 Sep 2023  

کراچی(نیوز ڈیسک ) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کچے میں انٹرنیٹ کی سہولت ختم کرنےکا حکم دے دیا۔ نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی سندھ رفعت مختار سمیت پرنسپل سیکرٹری حسن نقوی، ایڈووکیٹ جنرل، پراسیکیوٹر جنرل اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں آئی جی سندھ نے کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ آئی جی نے بتایا کہ 2023 میں 218 لوگ اغوا ہوئے جن میں سے 207 بازیاب ہوئے اور 11 لوگ ابھی تک یرغمال ہیں۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو مغویوں کو فوری بازیاب کرانے کی ہدایت کی۔ آئی جی سندھ نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن پر بھی بریفنگ دی جس پر نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے جائیں اور جو پولیس والے اچھی کارکردگی نہ کریں ان کو تبدیل کریں۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے حکم دیا کہ کچے کے علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت فوری ختم کی جائے، گھوٹکی کندھ کوٹ پل کی تعمیرکےکام کا آغاز کیاجائے۔ اس دوران سندھ کابینہ نے کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0