\
ہفتہ‬‮   31   جنوری‬‮   2026
 
 

فرح گوگی سمیت17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری

       
مناظر: 399 | 15 Sep 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) نے فرح گوگی سمیت 17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ کا اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیرمواصلات و ریلویز شاہد اشرف تارڑ کے علاوہ وزارت داخلہ ، وزارت قانون اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کےکیسز کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی نے17 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی، یہ نام مختلف محکموں اور ایجنسیوں کی طرف سے بھیجےگئے تھے۔