اسلام آباد(آئی این پی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں علی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیربھٹی نے کی ، ایف آئی آئے نے جمعہ کے روزعلی وزیر کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا،عدالت کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے مزید 6روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ ایف آئی اے کے مطابق تفتیش کے دوران علی وزیر سے موبائل فون برآمد نہیں ہوا، موبائل فون برآمدگی کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے،عدالت نے کہا کہ تفتیشی افسر مزید جسمانی ریمانڈ منظور کروانے کے لیے ٹھوس وجوہات سامنے نہیں لا سکا ، عدالت نے علی وزیر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 29ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
بغاوت پراکسانے کا کیس، علی وزیرکو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیاگیا
مناظر: 609 | 15 Sep 2023