بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال، ذرائع

       
مناظر: 844 | 21 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کیسز کی بحالی سے متعلق رجسٹرار احتساب عدالت اسلام آباد کوخط لکھ دیا، نیب نے سپریم کورٹ فیصلے پر احتساب عدالت میں 80 کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا۔
نیب کی جانب سے کیسز کا ریکارڈ احتساب عدالت کو کل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کےخلاف کیسز بھی بحال کر دیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھل گیا۔ سابق صدر آصف زرداری کےخلاف جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کےخلاف رینٹل پاور کیس بھی کھل گیا۔
نواز شریف، آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس بھی کھل گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0