بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سکیورٹی فورسزکا خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

       
مناظر: 430 | 22 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے 2 اضلاع میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل اور شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیےگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 5 گرفتار کرلیےگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ جانی خیل میں ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی میں ملوث تھے، دہشت گرد جانی خیل میں فوجی قافلے پر موٹرسائیکل سوار خودکش حملے کے سہولت کار تھے، 31 اگست 2023 کو ہوئے خودکش حملے میں 9 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران ہتھیار اورگولہ بارود بھی برآمدکرلیا گیا، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، مقامی افراد کی جانب سے آپریشن کو سراہا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0