اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہبازشریف کی آڈیو لیکس کے معاملے میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیولیکس میں ملوث وزیراعظم ہاؤس کاسابق ملازم تحویل میں لےلیاگیا ہے۔تحویل میں لیا جانے والا شخص وزیراعظم کے سٹاف میں سے تھا، حراست میں لیے گئے شخص سے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس ستمبر اور اکتوبر میں وزیراعظم شہباز شریف کی آڈیوز لیک ہوئی تھیں۔