بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ذہن سے یہ تصور نکال دیں گے کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا: چیف جسٹس

       
مناظر: 693 | 25 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا ہے اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ اب مقدمات میں التوا ملے گا۔ ایک مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے سپریم کورٹ میں دائر مقدمات میں التوا نہ دینے سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ میں اب سےکیسز میں التوا دینےکا تصور ختم سمجھا جائے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ میں بہت زیادہ کیسز زیر التوا ہیں، ذہن سے یہ تصور بلکل نکال دیں گے کہ مقدمات میں تاریخ دی جائے گی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کسی بھی کیس میں ایک تاریخ پر فریقین کو نوٹس جاری ہو گا اور اگلی سماعت میں دلائل پر فیصلہ ہو گا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا اس کیس کے توسط سے یہ پیغام سب کے لیے ہے کہ اب مقدمات میں التوا نہیں ملے گا، یہ باقی عدالتوں میں ہوتا ہےکہ دستاویزات جمع کرانے کا وقت دیا جائے، سپریم کورٹ آخری عدالت ہے جہاں تمام مقدمات کے فیصلوں کا ریکارڈ پہلے سے ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 17 ستمبر 2023 کو بطور چیف جسٹس پاکستان عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور ان کا پہلے مقدمے کی سماعت کے دوران کہنا تھا بطور چیف جسٹس کوشش ہو گی کہ زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0