جمعرات‬‮   19   ستمبر‬‮   2024
 
 

پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی

       
مناظر: 742 | 26 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پنجاب میں انجکشن سے بینائی متاثرہ افراد کی تعداد 77 ہوگئی۔ لاہور میں 25، ملتان میں 19، بہاولپور میں 17 اور قصور میں چار افراد کی بینائی متاثر ہوئی جبکہ انجکشن لگانے والوں میں لاہور کے 5، بہاولپور کے 4 اور ملتان کے 3 نجی کلینک شامل ہیں۔غیرقانونی غیر رجسٹرڈ کمپنی سے انجکشن کی فروخت پر 11 ڈرگ انسپکٹر کو معطل کردیا۔ انجکشن فراہم کرنے والا ایک ملزم کو ملتان سے گرفتار کرلیا گیا۔ نگران وزیر برائے پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب جمال ناصر نے میو اسپتال لاہور میں متاثرہ افراد سے ملاقات کی اور میڈيا کو بتایاکہ انجکشن ٹیسٹنگ لیب سے رپورٹ آنے پر کارروائی آگے بڑھائيں گے۔ دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ملک بھر کے اسپتالوں اور فارمیسیز کو بینائی متاثر کرنے والے انجکشن کے استعمال سے روک دیا۔ ڈریپ حکام کاکہنا ہے کہ کسی اسپتال، لیباٹری یا فارمیسی کے پاس انجکشن کی ری پیکجنگ کالائسنس نہیں، مارکیٹ میں غیر رجسٹرڈ اور رجسٹرڈ دونوں طرح کے انجکشن موجود ہیں۔ ڈریپ حکام کا کہنا تھاکہ درآمد شدہ انجکشن کا کوالٹی چیک مکمل ہونے تک استعمال نہ کیا جائے، مریض بھی آنکھوں کی بیماری کیلئے فی الحال یہ انجکشن لگوانے سے گریز کریں۔ اُدھر لاہور میں ڈریپ نے میڈیسن ڈسٹری بیوٹرزکے دفاترپرچھاپے مارے ہیں اور انجکشن کی 110 وائلز برآمد کی ہیں جوڈرگ ٹیسٹنگ لیب بھجوا دیے گئے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں میو اسپتال کا دورہ کیا اور غیرمعیاری انجکشن سے متاثرہ مریضوں کی عیادت کی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے تک انجکشن کی فروخت پرپابندی لگادی ہے، ڈرگ انسپکٹروں کو معطل کردیا گیا ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈرگ انسپکٹر کو بھی جواب دینا پڑے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0