بدھ‬‮   23   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت، انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں: آرمی چیف

       
مناظر: 671 | 26 Sep 2023  

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہےکہ اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ماڈریٹر اور صدر بشپس چرچ آف پاکستان ڈاکٹر آزاد مارشل کی سربراہی میں مسیحی برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے ملکی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات کو سراہا جب کہ اس موقع پر مسیحی برادری نے انسداد دہشتگردی اور اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔ مسیحی برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قائداعظم کا وژن تھا کہ ملک متحد ہو اور ترقی کرے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، اسلام امن کا مذہب ہے، مہذب معاشرے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0