بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف کی غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت سےکارروائیاں جاری رکھنےکی ہدایت

       
مناظر: 653 | 29 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہےکہ وہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور کا دورہ کیا اور صوبائی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اپیکس کمیٹی اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی بھی شریک ہوئے، آرمی چیف کو صوبے کی سکیورٹی صورتحال سمیت بجلی،گیس چوری، ذخیرہ اندوزی اور غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء کو اقلیتوں کے تحفظ کے لیےکیےگئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، شرکاء کو کچے کے علاقے میں جاری آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، فورم نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف پوری قوت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور متعلقہ محکمے غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں، غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں سے معاشی نقصانات سے نجات مل سکےگی۔ آرمی چیف نے تاریخی اقدامات کے سود مند اثرات کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0