جمعہ‬‮   18   اکتوبر‬‮   2024
 
 

یا اللہ خیر !مستونگ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زیادہ ہو گئی

       
مناظر: 646 | 29 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ رشید محمد سعید نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے الفلاح روڈ پر واقع مدینہ مسجد کے قریب دھماکے میں اب تک کم سے کم 52 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں میں ڈی ایس پی نواز گشگوری بھی شامل ہیں۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب لوگ یہاں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے جلوس میں شرکت کے لیے جمع ہو رہے تھے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت خودکش ہونے کا خدشہ ہے، جس کا ٹارگٹ یہ جلوس تھا۔ لیکن ابھی تک کسی گروہ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
بلوچستان پولیس کے سربراہ آئی جی عبدالخالق شیخ کا کہنا ہے کہ مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس کے قریب ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔
آئی جی بلوچستان کے مطابق خودکش بمبار کو روکنے کی کوشش کے دوران پولیس کے ڈی ایس پی نے اپنی جان دی۔ ان کے مطابق اس دھماکے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عبدالخالق شیخ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور دھماکے سے ہونے والے جانی نقصان کی تمام تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے اور پولیس کو دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا حکم دیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0