بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

را کی سہولت کاری کا کیس: ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

       
مناظر: 349 | 2 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )  اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سہولت کاری کے کیس میں معیز احمد اور مہران یوسف کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی سہولت کاری کے کیس کی سماعت کی۔ملزمان معیز احمد، مہران یوسف کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان ’را‘ کو معلومات فراہم کرنے میں ملوث تھے، فراہم کی گئی معلومات پر مزید تفتیش درکار ہے۔ ملزمان معیز احمد اور مہران یوسف نے کمرۂ عدالت میں اپنے وکیل سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ ملزمان معیز احمد اور مہران یوسف کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0