اتوار‬‮   8   ستمبر‬‮   2024
 
 

یکم نومبر کے بعد غیرقانونی مقیم افراد کو گرفتار کیا جائے گا، سرفراز بگٹی

       
مناظر: 306 | 4 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پہلی نومبر کے بعد غیرقانونی غیرملکیوں کی جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی، گرفتاریاں شروع جائیں گی، پاکستان واحد ملک ہے جہاں غیرملکی افراد پاسپورٹ کے بغیر بھی آجاتے ہیں، پہلی نومبر سے ویزے اور پاسپورٹ کے بغیر کوئی پاکستان میں داخل نہیں ہوسکے گا۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد نیوز بریفنگ میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے اجرا میں بہت بے ضابطگیاں تھیں، پاکستان میں اس وقت افغان شہریوں کی تعداد 44 لاکھ کے قریب ہے، 44 لاکھ میں سے 14 لاکھ کے قریب افغان شہری رجسٹرڈ ہیں، یکم نومبر کے بعد غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری کے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ویب پورٹل بنا رہے ہیں جس کے ذریعے عوام ہم سے معلومات شیئر کریں، اسمگلنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع دینے والوں کا نام راز میں رکھا جائے گا، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے چیک پوسٹس بنا دی ہیں۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمارے پاس ڈی این اے کی صلاحیت آگئی ہے، ان باشندوں کا ڈی این اے ہوگا، غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا، یکم نومبر کے بعد ٹاسک فورس غیر قانونی پراپرٹیز کے خلاف کارروائی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ نادرا کی فیملی ٹری خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، ضروری خدمات دینے والے اداروں کے ملازمین کی ہڑتال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ریاست مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہوگی، کسی کو بندوق کے زور پر ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے، 24 میں سے 14 حملوں میں افغان شہری شامل تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0