ہفتہ‬‮   23   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دہشتگردی کا خطرہ، پاکستان کا بھارت سے قومی ٹیم کو تحفظ فراہم کرنیکا مطالبہ

       
مناظر: 828 | 5 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) پاکستان نے احمد آباد میں دہشتگردی کے خدشے کے حوالے سے چلنے والی رپورٹس پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا میزبان ملک ہماری کرکٹ ٹیم کو عالمی کپ میں تحفظ فراہم کرے، سازگار ماحول پیدا کرنا بھارتی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان کو بھارتی ویزے نہ ملنے سے ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا عالمی کپ میں پاکستانیوں کو ویزوں کے اجرا کے لیے بھارت سے رابطے میں ہیں، بطور میزبان بھارت پاکستانی شائقین کے عالمی کپ دیکھنے میں رکاوٹیں نہ ڈالے، امید کرتے ہیں پاکستانیوں کو عالمی کپ کرکٹ دیکھنے کے لیے ویزے جاری کیے جائیں گے، بھارت سیاست کو کھیلوں کے ساتھ مکس نہ کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0