منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کو مزید ڈیم بنانے سے نہ روکا گیا تو پاکستان کیلئے مسائل پیدا ہونگے ،بیرسٹر علی ظفر

       
مناظر: 813 | 5 Oct 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی تقسیم کا ہے، بھارت دریائے نیلم اور دریائے جہلم پر ڈیمز بنارہا ہے، بھارت کو مزید ڈیم بنانے سے نہ روکا گیا تو پاکستان کیلئے مسائل بڑھ جائیں گے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے ان کیمرا اجلاس کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، بھارت مستقبل میں 3 ہزار مزید ڈیمز بنانے کا سوچ رہا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بھارتی ڈیمز کے معاملے پر اٹارنی جنرل سے بریفنگ لی گئی اور فیصلہ ہوا کہ اس معاملے کے تکنیکی مسائل کو سامنے رکھ کر حکمت عملی بنائی جائے۔
کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کمشنر انڈس واٹر، وزارت قانون اور دفترخارجہ کے ماہرین کو بھی بلایا گیا ہے۔
آئندہ اجلاس میں عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0