کرم (نیو زڈیسک )خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے اراوالی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ تین جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ فائرنگ میں دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ، دہشتگردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی میں ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین جوان وطن پر قربان ہو گئے جن میں صوبیدار شجاع محمد ،نائک محمد رمضان اور سپاہی عبدالرحمان شامل ہیں ۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئےپر عزم ہے جبکہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزائم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
کرم میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ، دو دہشت گرد ہلاک ، 3 جوان شہید
مناظر: 867 | 29 Dec 2022