منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھگوڑے یوٹیوبر اوربھارتی شہری کی آڈیو لیک ، دفاعی تجزیہ کاروں نے پول کھول دیے

       
مناظر: 584 | 7 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بیرون ملک مقیم یوٹیوبر اوربھارتی شہری کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ مبینہ آڈیو میں یوٹیوبر اور روہت شرما نامی بھارتی شہری پاکستان کے سکیورٹی معاملات پرگفتگو کررہے ہیں۔مبینہ آڈیو میں بھارتی شہری روہت شرما نے کہا کہ شاید وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی لگانے کا بولا ہے، یہ کنفرم نہیں ہو رہا۔ اس پر بیرون ملک مقیم یوٹیوبر نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں چیئرمین جوائنٹ چیفس، ائیرچیف اور نیول چیف نہیں مان رہے۔ جس پر بھارتی شہری روہت شرما نے کہا کہ کیا پاکستان آرمی ٹیک اوور کرسکتی ہے ، مجھے ایسی خبریں مل رہی ہیں۔ یوٹیوبر جواب دیتا ہے کہ وہ دھمکی تو ضرور دے رہے ہیں کے ٹیک اوور کرنا ہے، سپریم کورٹ کو وہ دھمکی دے رہے ہیں کے ہم ٹیک اوور کر لیں گے اور آرمی چیف کا پلان بھی ہے کہ وہ کسی طرح ٹیک اوور کر لیں۔ دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں نے گفتگو کو مضحکہ خیز قرار دے دیا اور کہا کہ یوٹیوبر کے بھارتی ایجنسی را سے روابط ہیں۔ تجزیہ کار نے کہا کہ برطانوی حکومت کو اس کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0