منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عوام پر ایک اور کاری وار تیار، آئی ایم ایف کا یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا مطالبہ

       
مناظر: 722 | 10 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا مطالبہ کردیا تاہم نگران حکومت نے فی الحال جواب نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوٹیلٹی اسٹورز سمیت حکومتی اداروں کو لیز پر دینے یا فروخت کرنے کا مطالبہ کردیا۔
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کیاجائے اور بی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے۔
وزارت انڈسٹریز نے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کو ختم یا نجی شعبےکے حوالے کیا جائے۔
نگران حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کی نجکاری یا ختم کرنے پر آئی ایم ایف کو فی الحال جواب نہیں دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز ختم کر کے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ ذرائع انڈسٹریزپروڈکشن نے بتایا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے کسی نتیجے پرنہیں پہنچی ، نگران حکومت کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0