جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

فورسز کی گاڑی بم سے ٹکرا گئی، 2 جوان شہید، آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد بھی ہلاک

       
مناظر: 774 | 28 Oct 2023  

 

پشاور ( نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی بم سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید، فورسز کی کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
جنوبی وزیرستان کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے نصب کیے گئے دیسی ساختہ بم سے ٹکرا گئی، دھماکے میں سپاہی بنارس خان اور عبدالکریم نے جام شہادت نوش کیا، متاثرہ علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے علاقے تیرہ میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا جبکہ دو دہشت گردوں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا، فورسز نے گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔