اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ سابق سپیکر کو اینٹی کرپشن خیبر پختونخواہ ٹیم نے بنی گالہ رہائشگاہ سے گرفتار کیا، گرفتاری کے فوراً بعد اسد قیصر کو تھانہ بنی گالہ منتقل کر دیا گیا۔ اسد قیصر کو گجو خان میڈیکل کالج صوابی کرپشن سکینڈل میں نامزدگی پر گرفتار کیا گیا، سابق سپیکر پر میڈیکل کالج کے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے اسد قیصر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی، انہوں نے کہا کہ اسد قیصر کو مبینہ کرپشن کیس میں حراست میں لیا گیا ہے۔