پیر‬‮   27   اکتوبر‬‮   2025
 
 

میانوالی واقعہ پر 9 مئی کے مکرہ چہرے اور ’را‘ کے ایجنٹ ایک زبان بول رہے ہیں: شہبازشریف

       
مناظر: 323 | 5 Nov 2023  

 

لاہور ( نیوزڈیسک ) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ میانوالی اور دیگر دلخراش واقعات پر 9 مئی کے مکرہ چہرے اور ’را‘ کے ایجنٹ ایک زبان بول رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ گوادر، پسنی اور میانوالی کے دلخراش واقعات پر ہر دل غمزدہ ہے مگر 9 مئی کے مکرہ چہرے دشمن کی زبان بولنے سے باز نہیں آرہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔