منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پاکستان میں دہشت گردی میں’’ را‘‘ ملوث، ثابت ہوگیا : جان اچکزئی

       
مناظر: 697 | 6 Nov 2023  

 

کوئٹہ ( نیوزڈیسک ) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی سے ثابت ہوگیا دو ہمسایہ ممالک ہمیں بلیک میل کررہے ہیں۔
نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی وہاں سے ہورہی ہے جن کی ہم نے 50 سال مہمان نوازی کی، بھارت اس خطے میں تباہی مچا کر اپنی بالادستی قائم کرنا چاہتا ہے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ کینیڈین شہری کے قتل سے ثابت ہوگیا بھارت دہشت گرد ریاست ہے، بھارت کے خلاف تمام ثبوت ہونے کے باوجود عالمی طاقتوں کی خاموشی معنی خیز ہے، بلوچستان سے 54 ہزار سے زائد تارکین وطن واپس جا چکے ہیں۔
نگران وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم بار بار چیخ رہے تھے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے را کا ہاتھ ہے، ہمیں دو طریقوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، سرحد پار سے حملے ہوتے ہیں، غیرقانونی غیر ملکیوں کو دی گئی سہولتیں افغانستان میں بھی نہیں مل سکتیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0